نئے انداز سے بھرپور، جدید لب و لہجے کے نوجوان شاعر تہذیب حافی 5 دسمبر 1989 کو ریتڑا، تحصیل تونسہ شریف(ضلع ڈیرہ غازی خان) میں پیدا ہوئے. انہوں نے مہران یونیورسٹی سے سافٹ وئیر انجینرنگ کرنے کے بعد بہاولپور یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔ آج کل مجلس ترقی ادب سے منسلک ہیں اور لاہور میں مقیم ہیں۔